فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

faiz imran

سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیض حمید کی گرفتاری کا ڈرامہ میرا مقدمہ ملٹری کورٹ میں لے جانے کے لیے کیا جا رہا ہے، انہیں پتہ ہے میرے خلاف تمام مقدمات کھوکھلے ہیں جو سٹینڈ نہیں کریں گے، یہ سب ملٹری کورٹ کا چکر چل رہا ہے، فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے

ان کو شرم نہیں آتی یہ کہہ رہے ہیں جنرل ر فیض حمید بشریٰ بی بی کو ہدایات دیتا تھا،عمران خان
عمران خان کامزید کہنا تھا کہ یہ جنرل ر فیض حمید سے کچھ نہ کچھ اُگلوانا چاہتے ہیں،یہ جنرل فیض سے کوئی نہ کوئی بیان دلوائیں گے کہ 9 مئی سازش تھی، 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج چوری کی گئی،جو سازش کرتا ہے وہ جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ نہیں کرتا،رجیم چینج ہمارے خلاف ہوا اور مجھے ہی جیل میں ڈال دیا گیا، یہ کہہ رہے ہیں فیض حمید ماسٹر مائنڈ تھا، کیا فیض حمید نے مجھے گرفتار کرایا؟ ان کو شرم نہیں آتی یہ کہہ رہے ہیں جنرل ر فیض حمید بشریٰ بی بی کو ہدایات دیتا تھا، ان کو ڈر ہے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چلا گیا تو الیکشن کی چوری کھل جائے گی، جنرل باجوہ نے میری کمر میں چھرا گھونپا ہے،باجوہ نے نواز شریف سے ڈیل کرکے جنرل فیض کو عہدے سے ہٹایا تھا،

فیض حمید میرے خلاف گواہی دے بھی دے تو مجھے کوئی فکر نہیں،عمران خان
صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ ہمیشہ فیض حمید کا دفاع کرتے رہے،اب جب وہ گرفتار ہوگئے آپ کو کیوں خدشہ ہے وہ وعدہ معاف گواہ بن جائے گا؟ جس کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی فکر نہیں اگر وہ میرے خلاف کوئی گواہی دیتا ہے،میں جنرل فیض حمید کی حد تک صرف یہ کہہ رہا ہوں وہ طالبان کے ساتھ 3 سال تک مذاکرات کر رہا تھا، اس کو ہٹانا نہیں بنتا تھا،میں نے جنرل باجوہ سے بھی کہا تھا اسکو نہ ہٹاؤ، صحافی نے سوال کیا کہ آپ اگر ملٹری کورٹ چلے گئے تو پارٹی کا کیا بنے گا ؟ پارٹی میں پہلے سے اختلافات چل رہے ہیں،عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ جو مرضی کرلیں ہماری پارٹی آئے روز مضبوط ہورہی ہے،

بطور وزیر اعظم آپ کو آرمی چیف ، ڈی جی آئی صحیح نہیں ملا، آفس بوائے بھی صحیح نہیں ملا تو آپ کس چیز کے وزیر اعظم تھے،صحافی کا عمران خان سے سوال
صحافی نے سوال کیا کہ بطور وزیر اعظم آپ کو آرمی چیف بھی صحیح نہیں ملا، ڈی جی آئی بھی صحیح نہیں ملا، آفس بوائے بھی صحیح نہیں ملا تو آپ کس چیز کے وزیر اعظم تھے،عمران خان نے جواب دیا کہ میں نے جنرل باجوہ کی مکمل حمایت کی لیکن اُس نے میری کمر میں چھرا گھونپا، اگر حمود الرحمن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پر عمل درآمد ہوتا تو الیکشن ہو جاتا، عمل درآمد سے ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء بھی نہ ہوتا جو تین مارشل لاء لگے وہ بھی نہ ہوتے،عوام نے 8 فروری کو اپنا فیصلہ دے دیا ہے، عوام اپنے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے، پارٹی مضبوط سے مضبوط تر ہو چکی ہے جو یہ سوچ رہے ہیں وہ احمق ہیں،

فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

فیض حمید کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا یہ فوج کا اندورنی معاملہ ہے ، حافظ نعیم

Comments are closed.