فائزہ کو انصاف نہ ملا تو کسی کو بھی انصاف نہیں ملے گا ،عظمیٰ کاردار

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ ہم اپنی معزز عدالتوں سے درخواست کرتے ہیں فائزہ نواز معاملے کا نوٹس لیں .

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عظمیٰ کاردار نے لیڈی کانسٹبل فائزہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیغام دینے آئے ہیں کہ عمران خان اور عثمان بزدار قوم کی اس بیٹی کے ساتھ ہیں ،آج فائزہ کے ساتھ پورا پولیس ڈپارٹمنٹ اور حکومت کھڑی ہے ،وکلا کمیونٹی کے لوگوں کو بھی اس معاملے پر سامنے آنا چاہیے ،پاکستان کی تمام خواتین کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں،لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز کو دوران ڈیوٹی تھپڑ مارا گیا ،خواتین کو پیغام دینا چاہتے کہ تمام شعبوں میں ان کی عزت برابر ہے ،چیف جسٹس کو خط لکھا ہے کہ فائزہ نواز کو انصاف ملنا چاہیے،اگر فائزہ کو انصاف نہیں ملے گا تو کسی کو بھی انصاف نہیں ملے گا ،

وکیل کی بدسلوکی کا شکار لیڈی کانسٹیبل اچانک کہاں چلی گئی؟ پولیس کا بھی لاعلمی کا اظہار

لیڈی پولیس کانسٹبل فائزہ نے بتایا کہ دوپہر ایک بجے ڈیوٹی پر تھی،وکیل صاحب نے مین گیٹ پر آکر گاڑی روک دی،وکیل کو ساتھی اہلکار نے کہا کہ گاڑی آگے کھڑی کریں جس پر انہوں نے بدتمیزی کی ،میں نے وکیل سے کہا آپ پڑھے لکھے ہیں ، اتنے میں وکیل نے تھپڑ مار دیا ، وکیل صاحب غصے میں آ گئے اور گالیاں دینا شروع کر دیں، مجھے بچانے والا کوئی نہیں تھا،میں ڈی ایس پی کے دفتر گئی اور سارا واقعہ بتایا ،

سسٹم سے بیزار ہو گئی ہوں، خودکشی کروں یا کیا کروں؟ سمجھ نہیں آ رہا، متاثرہ لیڈی کانسٹیبل

فائزہ کا مزید کہنا تھا کہ جب عزت نفس پر حملہ ہو تو کوئی لڑکی خاموش نہیں ہو گی ،میں سیاست نہیں کر رہی ،نہ اپنے محکمے کی طرف سے بول رہی ہوں ،میں نے اپنی نوکری سے استعفا نہیں دیا ،

Comments are closed.