فخر زمان نےرمضان میں کیا ایسا کام کہ سن کر ایمان تازہ ہوجائے
باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخرزمان نے مردان میں اپنے علاقے کاٹلنگ کا دورہ کیا ہے ، جہاں انہوں نے اپنی ایک کنال اراضی مسجد کے لیے وقف کردی ہے ..،مردان فخرزمان نے مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھ دی ہے .پاکستان کرکٹ میں اب دین کی طرف رجحان واضح طور پر دکھا جاتا ہے. اسی لیے کھلاڑی روحانیت کی تسکین کے لیے نیکی اور بھلائی والے کام کرتے ہیں.
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہترین بلے باز نے حالیہ دنوں بہت ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے . 30 سالہ فخر زمان نے سینچورین میں 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کے ساتھ ہی وہ اپنے کیریئر کی ابتدائی 50 اننگز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے اس فہرست میں ظہیر عباس کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔
جنوبی افریقا کیخلاف 193 رنز کی اننگز، فخر زمان نے متعدد ریکارڈ بنائے ایشین بریڈ مین کے نام سے مشہور ظہیر عباس نے کیریئر کی ابتدائی 50 ون ڈے اننگز میں 2 ہزار 234 رنز بنائے تھے، فخر زمان نے بدھ کو اپنے ون ڈے کیریئر کی پچاسویں اننگز کھیلی جس کے اختتام پر ان کے مجموعی رنز کی تعداد 2 ہزا ر 262 ہوگئی ۔
دنیا کے تمام بیٹسمینوں میں صرف ہاشم آملہ نے ابتدائی 50 اننگز میں فخر زمان سے زیادہ رنز کیے ہیں،جنوبی افریقی کرکٹر نے 50 اننگز میں 2 ہزار 4 سو 86 رنز بنائے تھے