جعلی ڈگری،نادرا کے ڈی جی کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا
اسلام آباد: نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد کو جعلی ڈگری رکھنے پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ذوالفقار احمد کی ایم بی اے اور بی بی اے ڈگریوں کی تصدیق کے بعد ان میں واضح بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں،ذوالفقار احمد کی ایم بی اے ڈگری پر جو دستخط ہیں، وہ اس وقت کے صدر جارج میسن یونیورسٹی امریکہ کے نہیں تھے۔ جبکہ ان کی بی بی اے کی ڈگری میں بھی کالج کا نام وہ نہیں تھا جو اس وقت ڈگری کے اجراء کے دوران درست تھا۔نادرا نے اس معاملے پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے انکوائری کی درخواست کی تھی، جس کے بعد ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے تمام معلومات کی مکمل تصدیق کی اور اس بات کی تصدیق کی کہ ذوالفقار احمد کی ڈگریاں جعلی ہیں۔ انکوائری رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ نادرا نے جو معلومات حاصل کی تھیں، وہ درست تھیں اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا کے انتظامیہ نے ذوالفقار احمد کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا، لیکن انہوں نے اس کا تسلی بخش جواب نہیں دیا۔ اس پر چیئرمین نادرا نے ہائی کورٹ کے فیصلے اور شوکاز نوٹس کے غیر تسلی بخش جواب کی بنیاد پر تادیبی کارروائی شروع کی۔اس صورتحال کے بعد، نادرا کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔ نادرا کی جانب سے اس فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ادارے میں بدعنوانی یا کسی بھی قسم کی جعلسازی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اور اس سے ادارے کی ساکھ پر اثر پڑتا ہے۔
کراچی یونیورسٹی کی جعلی ڈگری،امریکہ جانیوالی خاتون کو چھ برس کی سزا
جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس؛ جامعہ کراچی نے اپنا جواب جمع کروا دیا
ایف اے کی جعلی ڈگری، جنرل( ر )باجوہ کے بھائی کی پی آئی اے ملازمت ختم
ایف آئی اے کی کاروائی،جعلی ڈگری پر پی آئی اے میں 17 برس نوکری کرنیوالا گرفتار