ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس: شعیب شیخ کی سزا معطلی کی اپیل پر سماعت

0
38

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ کی سزا معطلی کی اپیل پر سماعت

سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی،

گزشتہ سماعت میں شعیب شیخ کی عدالت میں عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے،

آج عدالت نے شعیب شیخ کی آمد پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری ختم کر دیئے،

جسٹس اطہر من اللہ نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی سزا معطل کے بعد اپیل پر سماعت کی،

شعیب کہاں ہے، چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا استفسار

شعیب شیخ کرونا وائرس میں مبتلا ہے، وکیل شعیب شیخ

کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باوجود شعیب شیخ وارنٹ گرفتاری حکم کی تعمیل کے لئے ہائیکورٹ کی پارکنگ میں گاڑی میں موجود ہے، وکیل شعیب شیخ

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے شعیب شیخ کو گاڑی میں موجودگی کی تصدیق کے لئے ایف آئی اے کے تفتیشی کو بھیجا گیا،

ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر نے شعیب شیخ کی گاڑی میں موجودگی کی تصدیق کی،

ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد چودھری ممتاز حسین نے شعیب شیخ اور دیگر کو 5 جولائی کو سزا سنائی تھی،

اسلام ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ میں شعیب شیخ کے خلاف فیصلے کو 2018 کو معطل کیا تھا،

ماتحت عدالت نے شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو مجموعی طور پر 20,20 سال قید اور 13,13 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئی تھیں،

عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی،

Leave a reply