اوکاڑہ باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،600 لٹر جعلی دودھ تلف،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
جعلی دودھ سے بچے بوڑھے نوجوان سب متاثر ہورہے ہیں دودھ کیمیکل سے بنا کر نوجوان نسل کو تباہ کرنے کی کسی کواجازت نہیں دیں گے- ڈی جی فوڈ
تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ کی تیاری ناکام بنادی،600 لٹر جعلی دودھ تلف، 15 کلو وئے پاؤڈر اور مشینری ضبط کرلی گئی،ملزمان کیخلاف تھانہ صدر رینالہ خورد میں ایف آئی آر درج کروادی گئی،کارروائی کھوکھر کوٹھی رینالہ خورد میں جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پر کی گئی

فوڈ سیفٹی ٹیم نے کھوکھر کوٹھی رینالہ خورد میں جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا،ملزمان وئے پاؤڈر اور گھی کی ملاوٹ کرکے سینکڑوں لٹر جعلی دودھ تیار کر رہے تھے، جعلی دودھ تیار کرکے رینالہ خورد اور اوکاڑہ شہر میں سپلائی کیا جانا تھا۔

اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جعلی دودھ کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی دودھ مافیا کی نشاندہی کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر فوری اطلاع دیں۔

Shares: