حب: سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کی ساکران میں مری گوٹھ آمد

ساکران میں وڈیرہ عبدالعزیز مری کی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت بھوتانی کارواں میں شمولیت

حب،باغی ٹی وی (نامہ نگارحکیم بلوچ) سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کی ساکران میں عبدالعزیز مری گوٹھ آمد، ساکران میں وڈیرہ عبدالعزیز مری کی جانب سے دی گئ دعوت میں شریک ہوئے

ساکران میں وڈیرہ عبدالعزیز مری نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت بھوتانی کارواں میں شمولیت اختیارکرلی، ساکران میں ایک بہت بڑا شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں مری برادری کا کہنا تھاکہ ہم بھوتانی برادران کیساتھ تھے اور رہیں گے، مری برادری ایک عزت دار اور زبان والی بلوچ قوم ہے وہ کسی چور ڈاکو کے پیچھے نہیں جائیگی ،

سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ مری برادری کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا ، ہم مری برادری کے دکھ سکھ میں شریک رہے ہیں،آج کا پروگرام دیکھ کر یہ واضح ہوا کہ مری برادری نے نئے برساتی مینڈک کو ریجیکٹ کیا ہے مری برادری نے آج ہی اپنا فیصلہ سنا دیا ہےمری برادری کے ساتھ ایک عزت اور پیار کا رشتہ ہے۔

Leave a reply