پاک فوج کے حوالے سے رات کوکرونا کے خاتمے کےلیے اسپرے کرنے کی جھوٹی خبریں ، عوام باخبررہیں

اسلام آباد:پاک فوج کے حوالے سے رات کوکرونا کے خاتمے کےلیے اسپرے کرنے کی جھوٹی خبریں ، عوام باخبررہیں ،باغی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پراس وقت جھوٹی خبریں بھی پھیلائی جارہی ہیں ، بعض خبروں میں تو یہ بھی کہا گیا ہےکہ رات کولوگ ذرا محتاط رہیں کیوںکہ پاک فوج نے کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے اسپرے کرنا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر پاک فوج کے ایک ہیلی کاپٹرکی تصویرشیئر کی گئی ہے اورساتھ ہی کچھ تحریر بھی دی گئی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نےرات کو کرونا سے بچاو کے لیے اسپرے کرنا ہے لہٰذا لوگ رات 12 بجے کے بعد اپنےگھروں سے نہ نکلیں

اس جھوٹی خبرمیں یہ بھی کہا گیا ہےکہ لوگ اپنے گھروں کے صحنوں میں پڑے کپڑے،برتن اوردیگرضروری اشیاء اٹھا کر کمروں کے اندررکھ لیں‌، اس جھوٹی خبرمیں ساتھ شکریہ کےالفاظ بھی لکھے گئے ہیں ،

دوسری طرف اس خبر کے بارے میں واضح کردیا گیا ہے کہ یہ سرا سر ایک جھوٹی خبر ہے، نہ تو پاک فوج نے ایسا کوئی سوچا ہے اور نہ ہے ایسا کرنے کا ارادہ ہے ، لٰہذا جولوگ جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں وہ باز رہیں

Comments are closed.