پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بن کر نوسر بازی کرنے والے گینگ گرفتار۔

0
57

انویسٹی گیشن پولیس قلعہ گجر سنگھ کی کارروائی سے جعلی مجسٹریٹ نوسر باز گینگ گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بن کر نوسر بازی کرنے والے گینگ کے 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں گینگ کا سر غنہ ندیم، انیس، عبداللہ اور عرفان خان شامل ہیں۔ ملزم ندیم اپنے آپ کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ظاہر کرکے دوکانداروں کو جرمانے کرتا تھا۔ ملزم انیس اپنے اپ کو مجرسٹریٹ کا سٹینو گرافر، ملزم عبداللہ ریڈر، عرفان خان نائب قاصد بتاتے تھے۔ ملزمان دوکانداروں سے 5سے 10ہزار جرمانہ وصول کرکے رفو چکر ہو جاتے تھے۔ ملزم عرفان خان ٹاؤن حال میں بطور نائب قاصد نوکری کر رہا تھا۔ گرفتارملزمان سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی جعلی مہریں اور ریکارڈ بک برآمد کر لی گئی ہیں۔ ملزمان عرصہ دراز سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بن کر لوگوں کو لوٹ رہے تھے۔ انچارج انویسٹی گیشن قلعہ گجر سنگھ احسان اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی۔ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن شارق جمال خان کا کہنا تھا کےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی۔

Leave a reply