ملک پرہمیشہ جعلی حکمران مسلط رہے، انہیں گھر بھجوائیں گے: مولانا فضل الرحمان

0
35

مردان: ملک پرہمیشہ جعلی حکمران مسلط رہے، انہیں گھر بھجوائیں گے: اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مردان میں بہت بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ جعلی حکمرانوں کو حکومتیں سونپیں گئیں ،انہوں نےکہا ہے کہ ملک پر جعلی حکمران مسلط ہیں، ہم اسلام آباد جائیں گے اور انہیں گھر بھجوائیں گے۔ ہم حقیقی جمہوریت کے لیے میدان میں آئے ہیں۔ منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میری بات سمجھیں کہ نااہل کو حکومت کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ ملکی معیشت تباہ کر دی گئی ہے۔ عوام کا یہ سمندر اسلام آباد سے گند صاف کرے گا۔ اس نے نوجوانوں کو روزگار دینا تھا، دودھ اور شہد کی نہریں بہانا تھیں۔ اب کہتا ہے کہ مجھے تو اعدادوشمار کا پتا ہی نہیں چلتا۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ ہم پہلے دن سے ہی تو کہتے تھے کہ یہ نااہل حکمران ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم نے اپنی نااہلی کا خود اعتراف کر لیا۔ عوام کے اوپر جبری طور پر جعلی حکمرانوں کو مسلط کیا گیا۔ ان کی وجہ سے پوری قوم آج کرب میں مبتلا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ داخلی اور معاشی لحاظ سے پاکستان کھوکھلا ہو چکا ہے۔ جتنا عمران خان مجرم، اتنا ہی اس کو لانے والے بھی مجرم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے۔ نیب سیاست دانوں کے خلاف منظم انداز میں انتقامی کارروائی کر رہا ہے۔ اب نیب کے احتساب کا کوئی اعتبار نہیں رہا۔ نیب سٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلی، بذات خود اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے مردان جلسے میں اس بات کا پھراعادہ کیا کہ میں کہتا تھا کہ برے وقت کے آنے سے پہلے پہلے اس جعلی حکومت کا خاتمہ ہوناضروری ہے ورنہ یہ سب کوکھا جائے گی اورپھروہی ہوا آج ہم سے وہ حساب مانگ رہے ہیں‌

Leave a reply