ہیلی کاپٹر کریش سے متعلق جھوٹا ٹوئیٹ ڈیلیٹ جبکہ اکاؤنٹ کا نام تبدیل کردیا گیا

0
103

گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصرف پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا ہے جس میں کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں امدادی کارروائیوں میں مصروف تھا جس سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ جس وقت ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا اس میں کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے اور وہ بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے تھے۔

اس حوالے ایک ٹوئیٹر اکاؤںٹ جس کا ہینڈل "کیرن ای گفورڈ” تھا سے ایک جھوٹا دعوی کیا گیا گہ: ہمارے ڈرون نے حادثاتی طور پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنادیا.
اس ٹوئیٹر اکاؤنٹ کی بائو میں لکھا تھا: "لیول 2پالیسی مشیر، ڈیوڈ بلوم یو ایس سفیر ٹو پاکستان”

تاہم بعد میں اس اکاؤںٹ کا نام اور یوزر تبدیل کرکے چانٹائل آوسٹن رکھ دیا گیا اور وہ ٹوئیٹ بھی ڈیلیٹ کردی گئی ہے.

ایک صارف نے اس پر لکھا: ایک ٹویٹ پاکستان میں ہیلی کاپٹر کریش سے متعلق Caryn E. Gifford نامی اکاونٹ سے ہوا۔ اور میں بھی اس پراپیگنڈے کا شکار ہو گیا۔


صارف نے مزید کہا: کچھ دیر بعد اس اکاؤنٹ کا ہینڈل اور نام تبدیل کر دیا گیا۔

Leave a reply