عمران خان کے فیک فالورز کے بعد فیک ویوز بھی پکڑے گئے

Imran Khan

سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے فیک فالورز کے بعد اب فیک ویوز بھی پکڑے گئے ہیں عدیل عباسی نامی صارف نے اپنی ٹوئیٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ "بوٹس چلا کر 200 ملین کروا لو، میرا دوست جو پاکستان میں ٹک ٹاک کی آفیشل ٹیم کو ہیڈ کرتا ہے کا کہنا ہے پیسے لگا کر ویڈیو جہاں مرضی لے جاؤ، پھر عمران خان کے پاس تو اربوں روپے کا چندہ ہے، جو انہی کاموں پر لگتا ہے۔” یعنی عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بوٹس کے ذریعے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے.


فرحان ورک جو ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کے ایک متحرک کارکن رہے چکے ہیں نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ٹک ٹاک کے بزنس اکاونٹ کا ڈیش بورڈ ہے جس کے مطابق پاکستان میں کل ٹک ٹاک آڈینس کی تعداد 41 ملین ہے، پھر انہوں نے 100 ملین ویوز کیسے حاصل کر لئے؟ انہوں نے مزید لکھا کہ اسکا ایک ہی طریقہ ہوسکتا ہے اور وہ آپ سب جانتے ہیں! پھر میں کچھ بولونگا تو یہ گالیاں دینے لگ پڑیں گے۔”

ورک نے مزید لکھا کہ "اگر مجھے ٹک ٹاک پر 5 ہزار لوگ بھی کمنٹ کر دیں تو کوئی جعلی ویوز اور لائکس نہیں پکڑ سکتا جبکہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا کی بنا پر مقبولیت دکھانا اس ملک کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ ہے کیونکہ یہ سب manipulate کیا جا سکتا ہے۔ اگر میں چاہوں تو اس ویڈیو پر لائک اور کمنٹ بھی ڈلوا سکتا ہوں” ان کا کہنا تھا کہ "مجھے ابھی تحریک انصاف کے حمایتی سلمان درانی نے چیلنج دیا کہ ٹک ٹاک ویوز لے کر دکھاؤ! آپ پہلے سکرین شاٹ میں وقت 9 بج کر 55 منٹ اور 778 ویوز دیکھ سکتے ہیں۔ صرف 20 منٹ بعد 10 بج کر 18 منٹ پر میری ویڈیو پر 18 لاکھ ویوز ہیں۔”


فرحان ورک کے مطابق "میرا سادہ سا موقف یہ کہ آپ شخصیت پرستی کو چھوڑیں اور پالیسی کے معاملات پر بات کریں۔ شخصیت پرستی سے ملک کو نقصان ہوتا ہے۔ آپ صحت، تعلیم اور معیشت پر سیاست کریں۔ جبکہ ٹک ٹاک کے فالورز یا بریانی میں آلو سے ملک نہیں بدلنے والا ہے لہذا آپ اپنی قیادت سے پوچھیں کہ آپ کی تعلیم پر کیا پالیسی ہے، میں اپنی قیادت سے پوچھوں، مسلم لیگ نواز اپنی قیادت سے پوچھے اور ہم ان چیزوں پر آپس میں سوشل میڈیا پر مقابلہ کریں۔ ”
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پشاور ، حیات آباد میں دھماکا، 8 افراد زخمی
لون ایپ سے متاثرہ شہری کی خودکشی کیس،ملزمان کا ریمانڈ منظور
ہمارے ہاں 80% لوگ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار
اسلام آباد؛ 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ "یہ گالم گلوچ اور لائک شئیر سے کچھ ثابت نہیں ہوتا۔ اس سے صرف ملک کو نقصان ہے۔ ہمیں ملک کو آگے بڑھانے کے لئے تعمیری سوچ لانی ہوگی اور پالیسی، ریفارمز پر لڑائیاں کرنی ہو گی جس سے ملک کو فائدہ ہو، اس وقت اس ملک کو تقسیم کی نہیں، اتحاد کی ضرورت ہے۔ یہ سب فالتو جنگیں ہم بھی لڑ سکتے ہیں لیکن میں صرف اسلئے نہیں لڑتا کیونکہ ہمیں ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔”


فرحان ورک نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ مجھے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنانے کے بعد صرف تین گھنٹو میں ایک کروڑ دس لاکھ ویوز مل گئے ہیں، باغی ٹی وی کی تحقیق کے مطابق ایسا تبھی ممکن ہے جب بوٹس کو استعمال کیا جائے کیونکہ اگر عمران خان کے آفیشنل ٹک ٹاک پر فالورز کی تعداد چیک کی جائے تو وہ ویوز کی تعداد سے بہت کم ہے لہذا جب آپکے فالورز ہی کم ہیں جبکہ پاکستان میں صارفین کی تعداد اتنی نہ ہو جتنے ویوز آجاتے تو یہ وہی دو نمبری والے طریقے ممکن ہے تاکہ خود کو پاپولر بنانے کی ناکام کوشش کی جائے.

Comments are closed.