راولپنڈی:”مشن پرواز”خوبصورت ، زبردست تاریخ کی عکاسی ڈی جی آئی ایس پی آر کا فخرعالم کوخراج عقیدت، اطلاعات کے مطابق افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے معروف گلوکار،پائیلٹ اور دنیا بھرکا چکرلگانے والے ممتاز پاکستانی فخر عالم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت اچھی کوشش ہے
ذرائع کے مطابق اپنے ٹویٹ پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ یہ بہت اچھی اورقابل فخر کوشش ہے جس سے پاکستان کا چہرہ نکھر کر سامنے آیا ہے ، جس طرح فخر عالم نے پاکستان کی سنہری تاریخ کو جمع کیا ہے یہ ایک بہت بڑاکام تھا جسے فخر عالم نے مکمل کیا ہے
Thanks to you @falamb3 for your successful effort bringing honour and good name to the country. Each one of us has an obligation to contribute our individual as well as collective bit for the good of Pakistan. You and celebrities like you have great potential in this regard. https://t.co/IIwZLORjv5
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) November 6, 2019
دوسری طرف فخر عالم کہتے ہیں کہ تاریخی ، تحقیقی اور شاندار اور جاندار اقدار پر مشتمل کتاب "مشن پرواز”لکھنے پر جس طرح آئی ایس پی آر نے عزت دی یہ بھی میرے لیے بہت بڑے اعزاز سے کم نہیں، فخر عالم کہتے ہیںکہ انہوں نے ایک قومی فریضہ سمجھ کر یہ تاریخ سمیٹی ہے ، ملک و قوم کے لیے ان کی یہ کوشش ایک مشن تھا جسے انہوں نے بڑے شوق سے مکمل کیا