فخر زمان کی کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ آگئی

فخر زمان کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آ گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آ یا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فخر زمان کے دیگر ٹیسٹ بھی کلیئر آئے ہیں، طبیعت میں بہتری آنے پر فخر زمان کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔اضح رہے کہ اس سے قبل پی سی بی کا بتانا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا بخار اتر گیا ہے جس کے بعد وہ پہلے سے بہتر محسوس کرنے لگے.

تیز بخار میں مبتلا ہونے کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ نیوز لینڈ کے ٹور پر نہ جانے والے فخر زمان کی حالت اب پہلے سے کافی بہتر ہے

Comments are closed.