گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے فلک شبیر نے اپنی بیٹی عالیانہ فلک کی اسپتال سے پہلی ویڈیو شیئر کردی۔
باغی ٹی وی :اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر کے گھر گزشتہ روز بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع گلوکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔
فلک شبیر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کو ربیع الاول کے چاند کی مبارک دیتے ہوئے لکھا کہ ’آج اس بابرکت دن کے موقع پر اللّہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔‘
گلوکار نے خوشی کے اس موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’عالیانہ فلک‘ رکھا ہے۔
فلک شبیر نے سوشل میڈیا پر اسپتال سے اپنی بیٹی عالیانہ فلک اور اہلیہ سارہ خان کی ویڈیو اور دو تصاویر بھی شیئر کیں انہوں نے دنیا کی تمام ماؤں کو ’’سپر ہیروز‘‘ قرار دیا اور لکھا مائیں کائنات کی ہر چیز کو سنبھال سکتی ہیں۔
ویڈیو اور تصاویرشئیر کرتے ہوئےانہوں نے سارہ خان کے لیے خوبصورت پیغام لکھا سارہ تم صرف میرے بچے کی ماں نہیں ہو بلکہ میرے دل کی دھڑکن ہو۔ میں تم سے وعدہ کرتاہوں کہ میں اپنی زندگی کی آخری سانس تک تم سے محبت کروں گا اور تمہاری اور ہماری بیٹی کی حفاظت کروں گا۔
دوسری جانب سارہ خان نے بھی ویڈیو شئیر کی اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلک شبیر اپنی ننھی پری کے کان میں اذان دے رہے ہیں۔
سارہ خان نے کیپشن میں قرآن پاک کی آیت لکھی ’اور تُم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔‘
شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے سارہ اور فلک کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی جارہی ہے جبکہ فلک شبیر نے اپنے مداحوں کی دُعاؤں اور محبت کے لیے اُن کا بھی شکریہ ادا کیا-