چھوٹی سکرین کی خوبصورت اداکارہ سارا خان اور فلک شبیر نے اپنی شادی کی ایکدم خبر بریک کی. ان کی شادی کی تقریبات کافی سادے طریقے سے ادا کی گئیں تھیں. فلک شبیر نے سارا خان کو پرپوز کیا اور سارا خان نے انہیں اپنے والدین سے رابطہ کرنے کے لئے کہہ دیا جس کے بعد فلک نے جھٹ منگنی پٹ بیاہ والی بات کی سارا کے والدین سے ملے اور شادی طے پا گئی. شادی کی تقریبات کو نہایت ہی سادہ رکھا گیا. سارا خان نے فیشن ڈیزائنر نیلوفر شاہد کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا تھا. سارا اپنی شادی کے موقع پر نہایت ہی خوبصورت لگ رہی تھی. فلک شبیر نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے ولیمے میں کن لوگوںن ے شرکت کی . اول تو ان کی شادی کی تقریبات میں صرف ان کی فیملی کے ممبران اور قریبی چند
ایک دوستوں نے شرکت کی تھی. لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس جوڑے نے اپنی شادی کا کھانا بھوکوں کو کھلایا تھا اور ان لوگوں کو کھلایا تھا جو کافی دن سے بھوکے تھے. فلک شبیر نے یہ انکشاف کسی صارف کے سوال پر کیا کسی نے فلک سے پوچھا کہ آپ نے اپنے ولیمہ کی تصاویر کیوں شئیر نہیں کیں تو انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کو کھانا کھلایا جو پیٹ بھر نہیں کھاتے اور اس موقع پر نہ ہماری تصاویر بنی تھیں اور نہ ہی کوئی وڈیوز ہیں اس لئے ولیمہ کی تصاویر شئیر نہیں کیں.