آج کل دا مرزا ملک شو کے ہر طرف شرچے ہیں ، پاکستان کی نامور شوبز سلیبرٹیز اس میں مدعو کی جاتی ہیں اور انہیں ثانیہ مرزا اور شعیب ملک انٹرویو کرتے ہیں. ان کے شو میں ابھی تک جتنی بھی سیلبرٹی آچکی ہیں ان سے کی گئیں باتیں خاصی وائرل ہوئی ہیں. حال ہی میں اس شو میں ٹی وی کی اداکارہ سارا خان اور ان کے شوہر فلک شبر نے شرکت کی ہے. اس شو میں ان دونوں سے کچھ دلچپسپ سوالات ہوئے، ثانیہ مرزا نے ان سے پوچھا کس گانے پر ڈانس کرنا پسند ہے توانہوں نے جواب دیا کہ مجھے ڈانس کرنا نہیں پسند میں بنیادی طور پر شرمیلی ہوں اور اگر کمرے میں بھی بند کر دیا جائے تو بھی میں بند کمرے میں بھی ڈانس نہیں کر سکتی . میں بے حد شرمیلی ہوں یہی وجہ ہے کہ بہت ساری آفرز کو رد کیا .
فلک شبیر نے اسی سوال کے دوران بتایا کہ میںنے حال ہی میں ایک گانا شوٹ کیا ہے اس میں ، میں چاہتا تھا کہ سارا خان بطور ماڈ ل کام کرے اور تھوڑا سا اس میں ڈانس بھی کرنا تھا میں نے اسکو کہا کہ میرا گانا بہت اچھا ہے اور اچھا شوٹ ہونے جا رہا ہے ، یہ گانا بھی سپر ہٹ ہو گا تو تم اس میں بطور ماڈل کام کرو ، میں نے اتنا زور لگایا لیکن اس نے انکار کر دیا اور کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے نہ میں نے ڈانس کرنا ہے نہ ہی گانے میں بطور ماڈل ھصہ بننا ہے.