اداکارہ سارا خان جن کا نام شادی سے قبل آغا علی کے ساتھ بہت زیادہ جڑتا رہا، لیکن دونوں کی دوستی شادی تک نہ پہنچ سکی. دونوں اپنی اپنی جگہ شادی کرکے آج بہت زیادہ خوش ہیں. سارا علی خان اور فلک شبیر ایک دوسرے پر پیار جتانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے. فلک شبیر کی سارا خان کے لئے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے. دونوں نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی اور وہاں ان سے مختلف سوالات ہوئے ایک سوال یہ بھی تھا کہ فلک آپ سارا خان کو تحفے دیتے ہیں تو سارا خان نے کہا کہ فلک مجھے بہت تحفے دیتے ہیں ، انہوں نے شادی کے بعد منہ دکھائی میں مجھے گھر گفٹ کیا تھا ، ابھی چند روز قبل کی ہی بات ہے انہوں نے

مجھے ہیرے کی انگوٹھی تحفے میں دی ہے. میرا شوہر مجھے تحفے دیتا رہا ہے. سارا خان نے کہا کہ فلک جہاں کہیں بھی جائیں میرے لئے کچھ نہ کچھ ضرور لاتے ہیں، مہنگے جوتے پرس تو معمول کے تحفے ہیں. فلک نے اس پر کہا کہ سارا خان ایک اچھی بیوی ہیں اور بیویوں کو انکی اچھائی کا احساس دلاتے رہنا چاہیے چاہے وہ تحفے دیکر کریں یا تعریف کرکے کریں لیکن ایسا مسلسل ہوتے رہنا چاہیے.

Shares: