برازیلیا : خاتون پر جھوٹا الزام، عدالت نے صدر کے بیٹے کو سزا سنادی،اطلاعات کے مطابق برازیل کی ایک عدالت نے صدر کے بیٹے کو خاتون صحافی پر جنسی ہراسگی کا جھوٹا الزام لگانے کے جرم میں سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق برازیل کے صدر بولسونارو جو دائیں بازو کے سیاستدان ہیں کے36سالہ بیٹے اور پارلیمنٹ کے رکن ایڈوارڈو بولسونارو نے گزشتہ برس ایک کثیر الاشاعت مقامی اخبار کی ایک خاتون صحافی پر الزام عائد کیاتھا۔

ایڈوارڈو بولسونارو کا کہنا تھا کہ خاتون صحافی پیٹریشیا میلو نے ان کے والد کے خلاف اہم معلومات تک پہنچنے کے لیے کسی کے ذریعے جنسی اشتعال دلا کر اپنا مقصد حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔

ساتھ ہی صدر کے بیٹے نے اپنے اس بیان میں اس بارے میں بھی سوال اٹھائے تھے کہ اس خاتون کا آخر ادارہ نجانے کون سا ہے اور وہ کتنی سنجیدہ صحافت کرتی ہے؟

اس الزام کے جواب میں خاتون صحافی پیٹریشیا میلو نے رکن پارلیمان ایڈوارڈو بولسونارو کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا تھا، جس پر اب عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

Shares: