شہرت کو سنبھالنا بہت مشکل کام ہے لائبہ خان

0
48

نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارا لائبہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ مجھے جو عزت اور شہرت میرےخدا نے دی ہے اس کا تصور تو نئے آنے والے لوگ صرف کر ہی سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ خدا مجھے اتنی شہرت سے نوازے گا، میں سمجھتی ہوں کہ عزت اور شہرت کے بعد انسان میں خود میں عاجزی لانی چاہیے، عزت شہرت پانا مشکل کام ہے اس سے بھی مشکل کام اسکو سنبھالنا ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے جو بھی کردار ملتے ہیں ان کو میں پورے دل سے نبھاتی ہوں بہت محنت کرتی ہوں ، اور اہم بات یہ ہے کہ میرے مداح مجھے

ہر روپ ہر کردار میں سراہتے ہیں ،. انہوں نے کہا کہ فلموں میں ابھی تک تو کام نہیں کیا ، اگر کوئی اچھا کردار آفر ہوا تو ضرور کروں گی ، بڑی سکرین پر نظر آنا کسی بھی آرٹسٹ کا خواب ہوتا ہے میں خوش ہوں کہ مجھے شوبز انڈسٹری نے آتے ہی ویلکم کیا. انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ کرنا بھی اچھا لگتا ہے.

Leave a reply