فیملی کامیڈی فلم ”شاٹ کٹ“ کا او ایس ٹی21جولائی کو ریلیز کیا جائے گا

0
49

ابوعلیحہ جن کی بنائی ہوئی فلم جاوید اقبال کو یوکے میں ایوارڈز ملے اب انہوں نے شاٹ کٹ کے نام سے فیملی کامیڈی فلم بنائی ہے. فلم کا میوزک باصلاحیت موسیقار جوڑی علی اور بلال اللہ دتہ نے کمپوز کیا ہے۔ فلم کا پہلا او ایس ٹی جسے اوریجنل ساؤنڈ ٹریک بھی کہا جا تا ہے وہ 21جولائی کو ریلیز کیا جارہا ہے۔ فلم کے پروڈیوسرز جاوید احمد کاکی پوتو اور فہیم سمیجو کہتے ہیں‌ کہ ”شاٹ کٹ“طنزو مزاح سے بھرپور فیملی کامیڈی فلم ہے جس میں انتہائی معیاری گیت بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی نمائش ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے2 ستمبر کو ملک بھر کے سنیماؤں کی زینت بنے گی۔ فلم

کے ٹریلر کوعید قربان کے موقع پر ریلیز کیا گیا۔ جاوید احمد کاکی پوتو اور فہیم سمیجوکے مطابق علی اللہ دتہ اور بلال اللہ دتہ انتہائی باصلاحیت موسیقار جوڑی ہے جنہوں نے شاٹ کٹ کیلئے بہترین گیت تیار کئے ہیں جنہیں ڈائریکٹر ابو علیحہ نے باکمال انداز میں فلما کر مزید دلفریب بنادیا ہے۔ ”شاٹ کٹ“ کی لیڈ کاسٹ میں ورسٹائل فنکار گوہر رشد، جگن کاظم، نسیم وکی اور ثنا فخرشامل ہیں جبکہ سخاوت ناز، گوشی خان، قیصر پیا، نواز انجم، ارم ملہی اور احمد نواز نے سپورٹنگ کاسٹ میں منفرد کردار ادا کئے ہیں۔ فلم کی کہانی اندرون لاہور کے پس منظر میں دو دوستوں کی زندگی میں پیش آنے والے واقعات کا احاطہ کرتی ہے جس میں کامیڈی، رومانس، سسپنس اور ایکشن کا بہترین تڑکہ شامل ہے۔ابوعلیحہ کا کہنا ہے کہ انہوں‌نے پہلے کبھی بھی پنجابی فلم نہیں‌بنائی لیکن یہ تجربہ کافی خوشگوار رہا ہے امید ہے کہ شائقین اس فلم کو ضرور پسند کریں گے ہم نے کوشش کی ہے کہ کامیڈی ایسی رکھی جائے جن سے فیملیاں‌محظوظ ہوں.گوہر رشید اپنی زندگی کے بہترین کردار میں نظر آئیں گے .

Leave a reply