کورونا وائرس کا خدشہ: فیملی کورٹس میں بچوں سے ملاقاتوں پر پابندی عائدکردی گئی
لاہور:کورونا وائرس کا خدشہ: فیملی کورٹس میں بچوں سے ملاقاتوں پر پابندی عائدکردی گئی ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر فیملی کورٹس میں بچوں سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی، والدین سے بچوں کی ملاقاتوں کا کمرہ بھی تاحکم ثانی بند کر دیا گیا۔
کوروانا وائرس کے خدشات کے پیش نظر سینئرسول جج لاہور شکیب عمران کا احسن اقدام، فیملی کورٹ میں والدین کی بچوں سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی، سینئر سول جج لاہور نے عدالتی عملے کو حکم دیا ہے کہ بچوں کے وزٹنگ روم کو بند کیا جائے اور ملاقاتوں کا کمرہ بھی تا حکم ثانی بند رہے گا۔
سینئر سول جج نے ہدایت کی کہ بچوں کی ملاقاتوں کا شیڈول بعد میں دوبارہ جاری کر دیا جائے گا، والدین بچوں کو گھروں میں محفوظ رکھیں اور خود بھی احتیاطی تدابیر اپنائیں۔یاد رہےکہ اس سے قبل لاہوراوراسلام آباد ہائی کورٹ نےبھی کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے اہم ہدایات دی ہیں