اطہر اور شہزاد کا شمار پاکستان کے ٹاپ کے میک اپ آرٹسٹ اور فوٹوگرافرز میں ہوتا ہے .انہوں نے آمنہ حق ، ایمان علی ، عفت رحیم جیسی ماڈلز کو نمبر ون بنایا صرف اپنی فوٹوگرافی اور میک اپ کے زریعے. انہوں نے پاکستان میں میک اپ کے ٹرینڈز کو نئی جہتوں سے متعارف کروایا. حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت سافٹ میک اپ ٹرینڈز چل رہے ہیں اور بالوں کے سٹائل بھی بہت سارا ہو گئے ہیں . انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان میں ہی نہیںپوری دنیا میں میک اپ کے ٹرینڈز اور ہئیر سٹائل کے انداز تبدیل ہوئے ہیں . شہزاد رضا نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ جب پاکستان میں لائوڈ میک اپ پسند کیا جاتا تھا لیکن اب
گزشتہ ایک ڈیڑھ دہائی سے میک اپ کے انداز تبدیل ہو گئے ہیں. شہزاد رضا نے مزید کہا کہ ہمیںکام کرتے ہوئے دو دہائیوں سے زیادہ ہو چکی ہے لیکن آج بھی ایسا لگتا ہے کہ ہم سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں ،پھر بھی ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمارے کام کو عوامی سطح پر آج بھی پسند کیا جاتا ہے. یاد رہے کہ اطہر اور شہزاد دونوں دوست ہیں اور دونوں نے مل کر ایک جوڑی کی طرحکام شروع کیا اور آج تک یہ جوڑی کامیابی کے ساتھ کام کررہی ہے.