آج کل کی شادیوں میں کچھ نہ کچھ ایسا منفرد اور الگ ضرور کیا جاتا ہے کہ وہ نہ صرف یاد گار بن جائیں بلکہ ان کے بارے میں چرچہ بھی ہو. حال ہی میں ایک ایسی شادی ہوئی ہے جس میں دلہے نے دلہن کو ایک ایسا تحفہ دیدیا ہے کہ سب دیکھ کر رہ گئے ہیں حیران اور یہ شادی اس حوالے سے یادگار بھی بن گئی ہے. معروف یوٹیوبر اذلان شاہ نے حال ہی میںشادی کی ہے اور شادی کے موقع پر انہوں نے اپنی اہلیہ جو کہ سوشل میڈیا انفلیونسر ہیں ان کو گدھے کا تحفہ دیا ہے. ان دونوں کی گدھے کے ساتھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں اور لوگ طرح طرح کے دلچپسپ تبصرے بھی کررہے ہیں. یوٹیو بر اذلان شاہ اس حوالے سے کہتے ہیں کہ میری اہلیہ کو گدھے کے بچے پسند ہیں اس لئے میں نے ان کو یہ تحفہ شادی کے موقع
پر دیکر انہیں خوش کر دیا ہے. اذلان شاہ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر وریشہ جاوید خان کی گدھے کے ساتھ تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے دلہن کی پسند پر بھی حیرانی کا اظہار کیا اور اذلان شاہ کا اس موقع پر ایسا تحفے دینے پر بھی حیرانی کا اظہار کیا. زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین تصاویر دیکھ کر حیرانگی کا ہی اظہار کررہے ہیں .