شوبز فنکاروں کا کورونا کے دوران شہید ہونے والے فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کورونا کے دوران شہید ہونے والے فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

باغی ٹی وی : یوم دفاع و شہداء کے موقع پر جاری ٹوئٹرپیغام میں ہمایوں سعید نے فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کے اعتراف میں آئی ایس پی آر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر وقت ہمارے لیے پیش پیش رہنے والے جنگجوؤں کے ہم ہمیشہ مقروض رہیں گے۔

انہوں نے خصوصی طور پر ہیلتھ کیئر ورکرز ڈاکٹر، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ عالمی وبا کے دوران ہماری صحت کا خیال رکھنے والے فرنٹ لائن کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


ہمایوں سعید نے لکھا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کو سلام جنہوں نے وبائی مرض سے لڑتے ہوئے دن رات انتھک محنت کی اور ہمیں مزید مضبوط بنایا۔

دوسری جانب یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور لکھا کہ ہماری مسلح افواج کو سلام ، محبت اور دعائیں جو ہماری حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے سے نہیں گھبراتے ہیں۔ اللہ ہمارے شہدا کو سلامت رکھے ، وہ ہمارے جوانوں کی حفاظت کرے۔ پاکستان زندہ باد


دوسری جانب گلوکار فرحان سعید نے یوم دفاع کے موقع پر کوویڈ 19 کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا لکھا کہ اس یوم دفاع ، میں ملک بھر میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں – کوویڈ_19 کے خلاف ملک کی لڑائی میں پاکستان کی ناقابل یقین حد تک آپ کی کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں – ہر چیز کے لئے آپ کا شکریہ!


فخر عالم نے بھی ٹوئٹر میں اپنے ٹوئٹ میں اس دن ہم اپنے شہداء اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں لیکن یاد رہے کہ تمام فوجی فوجی وردی نہیں پہنتے ہیں۔ این سی او سی اور ہمارے فرنٹ لائن پر کوویڈ 19 کے خلاف جو حاصل کیا وہ بہادر ہیں۔

Comments are closed.