فرانسیسی صدر نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ، وزیر اعظم
باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون کو انتہا پسندوں کو موقع نہیں دینا چاہیئے تھا، دنیا کو تقسیم کرنے سے انتہا پسندی مزید بڑھے گی، صدر میکرون نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں فرانسیسی صدر میکرون کے اسلام مخالف بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر کی پہچان یہ ہے کہ وہ لوگوں کو متحد کرتا ہے، فرانسیسی صدر کو دنیا کو تقسیم کرنے کے بجائے معاملات کو حل کرنا چاہئے تھا۔
انہوں نے کہا کہ نیلسن منڈیلا نے لوگوں کو تقسیم کرنے کے بجائے متحد کیا، دنیا کو تقسیم کرنے سے انتہا پسندی مزید بڑھے گی، توہین آمیز خاکوں کے ذریعے اسلام پر حملے لاعلمی کا نتیجہ ہیں.
واضح رہے کہ اس سے قبل فرانسیسی صدر کے اس رویے پر ترک صدر نے کہا تھا کہ میکرون کودماغی معائنےکی ضرورت ہے،طیب اردوان پھرمیکرون پربرس پڑے ،اطلاعات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہےکہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو دماغی معائنے کی ضرورت ہے۔
گستاخانہ خاکے: کویت کے50 سپراسٹورزنےفرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرعملی محبت کا ثبوت دے دیا
ترکی مڈیا کے مطابق ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں ترک صدر نے فرانسیی ہم منصب ایمانوئیل میکرون کو ان کی مسلم مخالف پالیسیوں پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
طیب ارداوان کاکہنا تھاکہ ایسے سربراہِ مملکت کے بارے میں سوائے اس کےکیا کہا جاسکتا ہے کہ وہ سب سے پہلے اپنے دماغ کا معائنہ کروائے جو اپنی ریاست کے مختلف مذہب سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد سے ایسا برتاؤ کرتا ہے۔
خیال رہےکہ فرانسسیی صدرکے حالیہ دنوں سامنے آنے والے بیانات کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ دنوں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے ملک میں خواتین پر حجاب پہننے کی پابندی کو نجی شعبے میں بھی لاگو کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھاکہ اسلام ایک مذہب کے طور پر دنیا بھر میں بحران کا شکار ہے، وہ فرانس کی سیکیولر اقدار کو ’سخت گیر اسلام‘ سے محفوظ بنائیں گے۔
فرانسیسی صدرکاکہنا تھاکہ دسمبر میں حکومت 1905 کے سیکولر ریاست سے متعلق منظور کیے گئے قانون کو مضبوط کرنے کے لیے بل لائے گی جوکہ فرانس میں سرکاری طور پر چرچ اور ریاست کو علیحدہ کرتاہے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ حکومت اسکولز پر سخت نگرانی اور مساجد کو ہونے والی غیر ملکی فنڈنگ کو بھی مؤثر طریقے سے کنٹرول کرے گی