اسلام آباد:فرح خان کے پاس ڈیڑھ کروڑ روپے کا بیگ، سوشل میڈیا پر ہلچل ،اطلاعات کے مطابق خاتون اول کی قریبی دوست سمجھے جانے والی فرح خان پاکستان سے دبئی جاچکی ہیں جہاں سے ان کی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی، گزشتہ روز علیم خان نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں ان کا ذکر کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق فرح خان کو متعدد مقامات پر خاتون اول کے ساتھ دیکھا جاتار ہا ہے جس کے باعث وہ ان کے کافی قریبی سمجھی جاتی تھیں تاہم اب ان پر سنگین الزامات سامنے آ رہے ہیں ، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علیم خان نے فرح خان پر کرپشن کا الزام عائد کیا اور کہا کہ پنجا ب میں تین کروڑ روپے دے کر ڈی سی تعینات ہوتا ہے ۔خبریں آ رہی ہیں کہ فرح خان کے شوہر احسن جمیل 31 مارچ کو ہی امریکہ جا چکے ہیں ،رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کی طرف سے مذکورہ فیملی پر ٹرانسفر پوسٹنگ میں پیسے لینے کا الزام لگا یا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر فرح خان کی چارٹرڈ طیارے میں بیٹھے تصویر وائرل ہو رہی ہے تاہم ابھی یہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے یہ پرانی ہے یا تازہ تصو یر ہے ، اس تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ فرح خان کے قدموں میں ایک ہینڈ بیگ موجود ہے جو کہ اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکزبناہواہے ، فرح خان نے ایک پیلے رنگ کی جوتی بھی پہنی ہوئی ہے جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہوئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹس میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ یہ بیگ دراصل معروف برینڈ ” ہرمز “ کا کیلی بیگ ہے اور اس کی مالیت تقریبا ڈیڑھ کروڑ سے زائد ہے جبکہ فرح خان نے جو پیلے رنگ کی چپل پہن رکھی ہے وہ بھی کچھ کم نہیں بلکہ ایک لاکھ روپے سے زائد کی ہے ۔

Shares: