بگ باس 16 کی میزبانی سلمان خان کے بعد آئی ہے فرح خان کے حصے میں. انہوں نے ویک اینڈ کے وار کی میزبانی کی اور ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے وہ بگ باس میں شریک کنٹیسٹینٹ پریانکا کو نیچا دکھانے کےلئے زہن بنا کر آئی ہیں. انہوں نے پریانکا کو بگ باس کے گھر کی ویمپ کہا اور یہ بھی کہا کہ باہر پریانکا تمہارے ساتھ سب سے زیادہ نفرت کی جا رہی ہے. یہ وہی فرح خان ہیں جنہوں نے پریانکا کو بگ باس میں آکر ہیروئین میٹیریل کہتے ہوئے دیپیکا پڈوکون سے ملایا تھا. لیکن اچانک ہی انہوں نے یوٹرن کیوں لیا؟ اس یوٹرن کی بڑی وجہ یہ ہے کہ فرح خان
کے بھائی ساجد خان جو کہ اس شو کاحصہ رہ چکے ہیں ان کی پریانکا سے نہیں بنتی تھی لہذا ایسا لگتا ہے کہ اسی چیز کی خار فرح خان اب بگ باس کو ہوسٹ کرتے ہوئے نکال رہی ہیں. صاف محسوس ہو رہا ہے کہ وہ اپنے بھائی ساجد خان کی پسند نہ پسند کے مطابق ہوسٹنگ کررہی ہیں. فرح خان نے جب سے پریانکا کو ویمپ کہا ہے تب سے ان پر ہو رہی ہے شدید تنقید. اور کہا جا رہا ہے کہ اپنے بھائی ساجد کی پسند نہ پسند کے مطابق سوٹنگ کررہی ہیں.