فرح خان کی بیٹی کی سالگرہ ، بگ باس 16 کے پارٹیسپینٹس کی شرکت

0
46

بگ باس 16 حال ہی میں اختتام پذیرہوا ہے اس بار گھر میں ساجدخان بھی موجودتھے چونکہ وہ گیم چھوڑ کر گھر سے باہر چلے گئے تھے لیکن ان کی دوستی گھر کے بہت سارے لوگوں سے تھی. یہ دوستی گھر سے باہر جا کر بھی قائم رہی. جی ہاں ساجد خان کی بہن فرح خان نے حال ہی میں اپنی بیٹی کی سالگرہ منائی جس میں فرح خان کے قریبی دوستوں رشتہ داروں اور بگ باس 16 کے تمام پارٹیسیپینٹس نے شرکت کی. تمام لوگ کافی خوش دکھائی دے رہے تھے اہم بات یہ ہے کہ گھر میں جو منڈلی بنی ہوئی تھی وہ باہر آکر بھی دوست ہی ہیں ، لیکن اس منڈلی میں جو نہیں

تھے وہ بھی ان کے ساتھ ہی دکھائی دے رہے ہیں . فرح خان نے پریانکا چوہدری کا گرمجوشی سے استقبال کیا. تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے بگ باس کے گھر میں جو ایک دوسرے کے ساتھ لڑ رہے تھے وہ باہر نکل کر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں. یاد رہے کہ فرح خان نے ایک ویک اینڈ کے وار کی ہوسٹنگ کی اس میں پریانکا اور ارچنا کو گھر کی ویمپ کہا تھا. جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا .

Leave a reply