فرانس میں 2 چھوٹے طیارے ٹکرا گئے

0
42

فرانس میں 2 چھوٹے طیارے ٹکرا گئے

باغی ٹی وی :تھائی لینڈ میں آج افسوس ناک واقعہ رونما ہوا جب مسافر بس اور ٹرین کا تصادم ہوگیا. غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارے ٹکرانے کا واقعہ مغربی فرانس کے علاقے میں پیش آیا۔ ایک طیارے میں 2 اور دوسرے طیارے میں 3 افراد سوار تھے۔ فرانس کے علاقے لوشے سے تقریباً 62 میل کی دوری پر حادثہ ہوا۔

مقامی حکومتی عہدیدار ناڈیا سیگ ہائر کے مطابق دونوں چھوٹے طیاروں میں سوار تمام 5 افراد ہی حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ ایک جہاز کا ملبہ رہائشی علاقے میں گرا جبکہ دوسرے طیارے کا ملبہ رہائشی علاقے سے دور گرا۔

ناڈیا سیگ ہائر نے اس حادثے کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مائیکرو لائٹ جہاز میں 2 لوگ سوار تھے، اس کی ٹکر DA40 طیارے سے ہوئی جس میں میں تین لوگ سوار تھے۔حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر کارروائیاں کیں

Leave a reply