فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو یکم جولائی کو طلب کرلیا
عدالت نے رمضان شوگر ملز میں گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا،احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے تحریری حکم جاری کیا
تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ شہباز شریف کو فرد جرم کے لیے طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے،شہباز شریف کے وکیل نے کرونا وائرس کی رپورٹ جمع کروائی،شہباز شریف کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور انہوں نے گھر میں آئسولیٹ کیا،
عدالت نے تحریری حکم نامے میں حکم دیا کہ شہباز شریف یکم جولائی کو ذاتی حیثیت سے پیش ہوں،
اور شہباز شریف نیب میں پیش ہو گئے،ن لیگی کارکنان کی نعرے بازی
نیب کا پرچہ حل کرنے میں شہباز شریف فیل ہو گئے
مسلم لیگ ن کے صدر ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر شہباز شریف نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے،مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہا کہ شہباز شریف کو ان حالات میں نیب میں طلب کر کے انکی زندگی کو خطرے میں ڈالا گیا، تحریری طور پر نیب کو متعدد بار آگاہ کیا کہ میاں شہباز شریف کینسر کے مرض میں مبتلا رہے ہیں اور ان کی قوت مدافعت عام لوگوں کی نسبت کم ہے، یہاں تک کہ ویڈیو لنک پر تفتیش کرنے کی پیشکش کی گئی لیکن نیب نہیں مانا.
نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی