بالی وڈ اداکار فردین خان جنہوں نے نوے کی دہائی کے آخر میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، ان کو آتے ہی بہت شہرت ملی ، وہ بہت ساری لڑکیوں کے فیورٹ بن گئے ، ان کا نام بہت ساری بالی وڈ ہیروئینز کے ساتھ لیا گیا لیکن انہوں نے شادی سینئر اداکارہ ممتاز کی بیٹی نتاشا کے ساتھ کی ، ان سے ان کے دو بچے ہیں، دونوں نے ایک اچھی شادی شدہ زندگی گزاری ہے ، بظاہر خوش نظر آتے تھے لیکن ان کی طلاق کی خبریں اب کر رہی ہیں گرد ش. کہا جا رہا ہےکہ فردین اور ان کی اہلیہ کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں چل رہے اور پچھلے ایک سال سے دونوں کے درمیان معاملات کافی حد تک خراب ہو چکے ہیں.
اس حد تک معاملات میں خرابی ہے کہ دونوں الگ رہ رہے ہیں ، ”نتاشا لندن میں اپنے بچوں کے ساتھ رہ رہی ہیں جبکہ فردین خان انڈیا میں رہ رہے ہیں ”. فردین کی طلاق کی خبریں گردش کر تو رہی ہیں لیکن ابھی تک انہوں نے تصدیق یا تردید نہیں کی . تاہم انڈین میڈیا کی رپورٹس یہی بتاتی ہیں کہ جوڑے کے درمیان طلاق کے معاملات فائنل ہو چکے ہیں. یاد رہے کہ نتاشا کی والدہ بالی وڈ کی ایک بڑی اداکارہ تھیں لیکن انہوں نے اداکاری کو اپنا پروفیشن نہیں بنایا.