18 سالہ کوہ پیما فرید حسین فروسٹ بائٹ کا شکار
پاکستانی کوہ پیما 18 سالہ فرید حسین کے ٹی مہم جوئی کے دوران 8200 میٹر بلند کیمپ فور کے قریب فروسٹ بائٹ کا شکار ہوگئے ہیں جس سے ان کا ہاتھ متاثر ہوا ہے۔ جبکہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے 18سالہ کوہ پیما فرید حسین کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران فروسٹ بائٹ کا شکار ہوگئے ہیں، اور ان کا ہاتھ بری طرح زخمی ہوا ہے۔
کوہ پیما فرید حسین نے انتظامیہ سے ریسکیو کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں بر وقت ریسکیو نہ کیا گیا تو ان کا ہاتھ خراب ہو سکتا ہے۔ لہذا انہیں فلفور یہاں سے نکالا جائے تاکہ ان جان کو کسی حادثے سے بچایا جاسکے اور فوری علاج ممکن ہوسکے.
Pakistan On K2 2023
——————————-I will be on K2 expedition for next few 5 days and need all your prayers and well wishes.
.
.
.
.
Support and Contribute
.
.
Bank Alfalah
PK60ALH0321001008554754Eayspaisa account
03488860321
#fareedhussainclimber #becomeayougestpakistani pic.twitter.com/EGWjG2W5TB— Fareed Hussain (@FareedH83668430) June 22, 2023
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بلوچستان میں ” باپ” کا کردار بدستور اہم رہے گا
چین میں پاکستانی آموں کی نمائش اگست کے تیسرے ہفتے میں
اسٹیٹ بینک کا شرح سود22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
باجوڑ، خار میں دہشت گردی،سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ
تاہم دوسری جانب فروسٹ بائٹ کا شکار ہونے والے اٹھارہ سالہ کوہ پیما کو ان کے ساتھی کوہ پیماؤں نے ریسکیو کرکے کنکورڈیا پہنچا دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کوہ پیما فرید حسین کا کہنا تھا کہ بروقت ریسکیو کے لئے ساتھی کوہ پیماؤں کا شکر گزار ہوں، تاہم مجھے جلدی اسپتال منتقل نہیں ہوا تو ہاتھ خراب ہوں گے۔ فرید حسین کا کہنا تھا کہ ٹریک کرکے سکردو پہنچنے میں 6 دن لگ سکتے ہیں، میری اپیل ہے کہ فورس کمانڈر ہیلی کاپٹر کے ذریعے مجھے ریسکیو کرے۔