معروف اینکر فریحہ ادریس نے ایک طویل ٹویٹ کی ہے اس میں انہوں نے ڈرامہ سیریل حادثہ بنانے والوں کو لیا ہے آڑھے ہاتھوں اور جیو ٹی وی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ مجھے اس خاتون کی کال آئی جوکہ 2020 میں موٹر وے پر اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنی تھی ، وہ رو رہی تھی اس کا کہنا تھا کہ حادثہ ڈرامہ کی کہانی میری زندگی اور اس واقعہ سے بہت حد تک ملتی ہے اور کچھ سینز تو اس میںایسے دکھائے گئے ہیں جو کہ واقعتا حقیقت کے قریب تر ہیں، ان کو دیکھ کر میرے زخم پھر سے ہرے ہوگئے ہیں. میں جس تکلیف سے اُس وقت گزری تھی اب بھی اسی تکلیف سے گزر رہی ہوں.
”میرے سسرال والے میرے بچے رشتہ دار دوست جب یہ ڈرامہ دیکھیں گے تو کیا سوچیں گے؟” اس میں ریپ کے بعد حدیقہ کیانی کو جس طرح سے ہسپتال لیجایا گیا اور وہاں ٹریٹمنٹ دیا گیا اور اسے ہسپتال کے بستر پر لٹایا گیا ہے وہ دیکھ کر محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے ہو بہو وہی کچھ دہرایا گیا ہے. فریحہ ادریس نے کہاکہ متاثرہ خاتون بے حد پریشان ہے شرم آنی چاہیے جیو ٹی وی کو جوکسی کی ذاتی زندگی پر بنے ڈرامے دکھا کر پیسے کما رہا ہے انہوں نے پیمرا سے التجاء کی کہ اس ڈرامے کو بین کیا جائے.








