آرمی چیف سے ائیر چیف مارشل مجاہد انور کی الوداعی ملاقات:خدمات پرخراج تحسین پیش کیا

لاہور: آرمی چیف سے ائیر چیف مارشل مجاہد انور کی الوداعی ملاقات:خدمات پرخراج تحسین پیش کیا،اطلاعات کے مطابق آج آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ائیرچیف مارشل مجاہد انور نے الوداعی ملاقات کی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ائیر چیف کی خدمات کو سراہا اور ائیر چیف کی پاک فضائیہ اورقوم کے لیے خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں ائیرچیف کی متحرک قیادت ، پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی سے جنگ میں سربراہ پاک فضائیہ کی اہم معاونت کو سراہا۔

آرمی چیف نے ایئر چیف مارشل مجاہد انورکی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی ملک وملت کے لیے خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا

Comments are closed.