پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار اور گلوکار فرحان سعید نے پاکستان کے لیے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دینے والی عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں پہلی انہوں نے شوبزاور کھیل کی شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا تھا تاہم اب انہوں نے معروف مذہبی سکالر اور عالم دین مولانا طارق جمیل کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فرحان سعید نے لکھا کہ یونیورسٹی کے دنوں میں ، میں اکثر اپنے دوستوں سے مولانا طارق جمیل کی شان و شوکت کے بارے میں سنتا تھا۔ ان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ ان کے بیانات بہت طاقت ور ہیں ۔ لیکن جب میں نے ذاتی طور پر ان کا خطبہ سنا تو مجھے مولانا صاحب کے عبارت فصاحت کی شان معلوم ہوئی ، اور تبلیغ کے صحیح معنی کا احساس ہوا۔
https://www.instagram.com/p/CCOWHWylGDB/
فرحن سعید نے لکھا کہ مولانا صاحب کے ساتھ ذاتی بات چیت نے مجھے یہ احساس دلادیا ہے کہ اسلام کا جوہر سادگی سے جڑا ہوا ہے۔ تبلیغ کا ان کا مشغول اور تعامل کرنے کا طریقہ ہم سب کے لئے ایک تحفہ ہے۔
گلوکار نے کہا مولانا طارق جمیل کو خراج تحسین پیش کرنے اور لِیونگ لیجنڈز کی فہرست میں شامل کرنے کی بہت سی وجوہات ہیں-
انہوں نے وہ وجوہات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ مولانا صاحب کبھی براہ راست ٹیلیوژن پر ظاہر نہیں ہوئے اور اُنہوں نے ہمیشہ سب کا احترام کیا اور اپنے نیک اخلاق سے لوگوں کے دل جیتے اور پھر اپنے پیروکاروں کے کہنے پر اُنہوں نے ٹی وی پر اپنے بیانات دینا شروع کئے جو اس حقیقت کی گواہی ہے کہ ہمارے دین اور دنیا میں ہم آہنگی ہے۔
فرحان سعید نے لکھا کہ مولانا طارق جمیل کی ملک میں جاری خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرنے کے لئے بس ہمارے الفاظ ہی کافی نہیں ہیں ہے-انہوں نے دعائیہ کلمات لکھتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی انہیں ہمیشہ اپنے تمام فضل و کرم سے نوازے۔ آمین-
نہوں نے ہیش ٹیگ LivingLegends #PakistaniHeroes# بھی استعمال کئے-
واضح رہے کہ اس سے قبل فرحان سعید نے ملک کے لیے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دینے والی عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا تھا جن میں اداکار قوی خان، صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور معروف کامیڈین عمر شریف ،سکواش پلئیر جہانگیر خان اور قومی کرکٹر جاوید میاںداد شامل تھے۔