فرحان محبوب اور طيب اسلم اپنےحريف کھلاڑيوں کو ہرا کر فائنل ميں پہنچ گے۔
اسلام آباد:پاکستان کھیل کےمیدان میں بھی کامیابیاں سمیٹنے لگا، کہیں نیپال میں ہونے والی گیمزمیں کامیابیاں توکہیں برطانیہ میں ہونے والے مقابلے جیت کرمیدان مارا، ایسے ہی انٹرنيشنل اسکوائش ٹورنامنٹ ميں پاکستان کے فرحان محبوب اور طيب اسلم اپنے اپنے حريف کھلاڑيوں کو ہرا کر فائنل ميں پہنچ گے۔
مصف علی مير اسکواش کمپليکس ميں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے مینز سیمی فائنل میں پاکستان کے فرحان محبوب نے پچاس منٹ کے سخت مقابلے کے بعد مصر کے یوسف ابراہیم کو 8۔11 ، 14-16 ، 11-2 ، 11-5 ، 12-10۔ دوسرے سیمی فائنل ميں پاکستان کے طیب اسلم نے مصر کے محمد ایلشربینی کو 11-6 ، 9-11 ، 11-9 ، 11-9۔ سے شکست دي ۔ ٹورنامنٹ کے فائنلز کل کھيلے جاہيں گے
یاد رہےکہ فرحان محبوب اورطیب اسلم اس سے پہلےبھی پاکستان کےلیے کئی اہم مقابلے جیت چکے ہیں، آج کے میچ میں فائنل میں پہنچنے کے بعد ان کی کامیابی کے امکانات اور بھی روشن ہوگئے ہیں