پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے دنیا بھر میں پھیلے جان لیوا کورونا وائرس سے فرنٹ لائن پر جنگ لڑنے والے اپنے ڈاکٹر والد اور بھائیوں کو سوشل میڈیا پر خراج تحسین پیش کیا
باغی ٹی وی :پاکستانی گلوکار و اداکار فرحان سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا جس میں اُن کے والد ڈاکٹر راحت سعید، بھائی ڈاکٹر ہارون سعید اور ڈاکٹر سلمان سعید کی تصاویر ہیں
https://www.instagram.com/p/B_67PISFfri/?igshid=u4xxe3xoxbf4
فوٹو کولاج کے کیپشن میں فرحان سعید نے لکھا کہ میں یہ جانتا ہوں کہ ڈاکٹر بننا کتنا مشکل ہے کیونکہ میں بچپن سے ہی اپنے والد اور دونوں بھائیوں کو دیکھتا آرہا ہوں
فرحان سعید نے لکھا کہ میں نے دیکھا ہے کہ کس طرح میرے والد اور میرے بھائی راتوں کو جاگ کر مطالعہ کرتے تھے
اداکار و گلوکارنے لکھا کہ میں نے اپنے والد کو ہر وقت (24-7) اسپتال میں ڈیوٹی دینے کے لیے تیار دیکھا ہے میں نے اُن کو جس طرح سے سخت محنت کرتے دیکھا ہے مجھے اُن پر فخر ہوتا ہے
انہوں نے لکھا کہ اب جب میں کورونا کی جنگ میں اپنے والد اور بھائیوں کو فرنٹ لائن ہیروز کی حیثیت سے لڑتے دیکھتا ہوں تو میرا دل اُن کی صحت کے حوالے سے بہت پریشان ہوتا ہے
فرحان سعید نے لکھا کہ میں اس بہادری اور ہمت کے لیے اپنے والد اور دونوں بھائیوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور دُعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی میرے والد ڈاکٹر راحت سعید، میرے بھائی ڈاکٹر ہارون اور ڈاکٹر سلمان سعید کو سلامت رکھے
فرحان سعید نے لکھا کہ میں اپنے والد اور بھائیوں سے بہت محبت کرتا ہوں اور اب میری نظر میں اُن کی عزت مزید بڑھ گئی ہے
اداکار و گلوکار نے مزید لکھا کہ اس مشکل وقت میں آپ اور پوری دُنیا کے فرنٹ لائن ہیروز محفوظ رہیں اور اسی طرح محنت کرتے رہیں ہمارے ہیروز کے لیے میرا بہت سارا پیار اور دُعائیں
یاد رہے کہ اس سے قبل ماہرہ خان نے بھی اپنی کزن ڈاکٹر کو جبکہ منشا پاشا نے اپنی بہن کو سوشل میڈیا پر خراج تحسین پیش کیا تھا
منشا پاشا کا اپنی بہت سمیت دنیا بھر کے طبی عملے کو خراج تحسین