پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار اور گلوکار فرحان سعید نے پاکستان کے لیے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دینے والی عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں پہلے انہوں نے شوبزاور کھیل کی شخصیات اور معروف مذہبی سکالر اور عالم دین مولانا طارق جمیل کو خراج تحسین پیش کیا تھا تاہم اب انہوں نے لیجنڈری اور ورسٹائل اداکارہ و گلوکارہ بشری انصاری کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ فرحان سعید نے بشریٰ انصاری کی کچھ تصاویر پوسٹ کیں اور ان کے کیپشن میں لکھا کہ میں خود کو انتہائی خوش قسمت انسان سمجھتا ہوں کہ میں نے بشریٰ آپا کے ساتھ ڈرامہ ’اُڈاری‘ میں کام کیا اور اُن کے ساتھ کئے گئے ہر ایک منظر میں مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔
https://www.instagram.com/p/CC6HpX_FgPu/
فرحان سعید نے بشریٰ انصاری کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ بشریٰ آپا کا ہنر مہارت سے ماورا ہے اور وہ اپنے ہر کردار سے سامعین کو متاثر کرتی ہیں بلاشبہ بشریٰ آپا پیشہ ور شخصیات میں سے ایک ہیں۔
گلوکار نے لکھا کہ ہم کئی سلاوں سے دیکھ رہے ہیں کہ تھیٹر، ٹیلی وژن، فلم اور موسیقی کی دُنیا میں بشریٰ انصاری کی خدمات بے مثال ہیں اورشائقین نے فنی صنعت کے ہر شعبے میں اُن کے کام کی خوب تعریف کی ہے بشریٰ آپا کے تجربہ کی دولت بےمثال ہے اور ان کا نظم و نسق قابل ذکر ہے۔
اداکار و گلوکار نے لکھا کہ پاکستان کے لیے بشریٰ انصاری کی خدمات بے تحاشہ ہیں ان کا فنی کیرئیر کئی دہائیوں تک محیط ہے لیکن ہر کرداور کے ساتھ وہ ایک نئی جہت لاتی ہیں –
فرحان سعید نے اداکارہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ بشری آپا آپ ناقابل یقین ہیں آپ کی لازوال اداکاری سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا اس کے لیے ہم آپ کے شُکر گزار ہیں، ہم سب آپ سے بہت محبت کرتے ہیں
نہوں نے ہیش ٹیگ LivingLegends #PakistaniHeroes# بھی استعمال کئے-
واضح رہے کہ اس قبل فرحان سعید نے ملک کے لیے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دینے والی عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا تھا جن میں اداکار قوی خان، صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور معروف کامیڈین عمر شریف ،سکواش پلئیر جہانگیر خان اور قومی کرکٹر جاوید میاںداد اور معروف مذہبی سکالر و عالم دین مولانا طارق جمیل شامل تھے۔