![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/01/WhatsApp-Image-2021-01-21-at-2.23.20-PM.jpeg)
پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار فرحان سعید اور اداکارہ و ماڈل ایمان علی کے بولڈ فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں-
باغی ٹی وی :گلوکار و اداکار فرحان سعید یوں تو گزشتہ کچھ عرصے سے اہلیہ عروہ حسین سے علیحدگی اور خراب تعلقات کی وجہ سے خبروں میں تھے۔
تاہم اب وہ اپنی آنے والی رومانٹک ایکشن فلم ’ٹچ بٹن‘ کی ہیروئن ایمان علی کے ساتھ کرائے گئے فوٹو شوٹ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
فرحان سعید اور ایمان علی نے حال ہی میں فیشن کلیکشن کے لیے فوٹو شوٹ کروایا، جس میں دونوں انتہائی رومانوی انداز میں دکھائی دیے۔
دونوں نے فوٹو شوٹ کے دوران جہاں مختلف انداز اپنائے، وہیں دونوں نے مختلف طرح کے لباس بھی پہنے، جنہیں مداحوں نے کافی سراہا۔
سوشل میڈیا پر گلوکار و اداکار فرحان سعید اوراداکارہ و ماڈل ایمان علی کے فوٹو شوٹ سے متعلق چہ مگوئیاں عروج پرہیں۔ دونوں ہی اسٹارز نے اپنی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرائیں جس کے بعد مداحوں کا ملا جلا رد عمل جاری ہے۔
کچھ مداحوں نے دونوں کو بولڈ فوٹو شوٹ پرتنقید کا نشانہ بنایا جب کہ کچھ مداحوں نے تصاویرمیں ایمان علی کی خوبصورتی اوراسٹائل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فرحان سعید ان کے ساتھ اچھے نہیں لگ رہے کیونکہ اداکارہ و ماڈل کی ایک الگ ہی کلاس ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کے فوٹو شوٹ میں ان کی آنے والی ایکشن رومانٹک فلم ’ٹچ بٹن‘ کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے گئے، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی فلم رواں برس ریلیز کی جائے گی۔
اگرچہ ’ٹچ بٹن‘ میں فرحان سعید اور ایمان علی کے علاوہ فیروز خان اور سونیا حسین بھی ہیں تاہم فیشن کلیکشن نے صرف فرحان سعید اور ایمان علی کا فوٹو شوٹ کیا-
فرحان سعید نے ایمان علی کے ساتھ کرائے گئے فوٹو شوٹ میں اہلیہ عروہ حسین کو بھی مینشن کیا تاہم ان کی اہلیہ نے ان کے فوٹو شوٹ کی تصاویر کو شیئر نہیں کیا، نہ ہی ان پر کمنٹس کیے۔
فرحان سعید اور ایمان علی کی آنے والی فلم ’ٹچ بٹن‘ کی پروڈکشن عروہ حسین نے کی ہے اور اس فلم کا مختصر ٹیزر فروری 2020 میں ہی ریلیز کردیا گیا تھا اور اسے 2020 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کیا جانا تھا۔
تاہم کورونا کی وبا کے باعث ’ٹچ بٹن‘ کو عید پر ریلیز نہیں کیا جا سکا تھا، لیکن اب خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے رواں برس سینما تھیٹرز کھلنے کے بعد ریلیز کیا جائے گا-