پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کا پی ایس-70 بدین پر پارٹی امیدوار کی کامیابی پر پیغام

پی ایس-70 پر ضمنی انتخابات میں ضلع بدین کی عوام جیت گئی، جمہوریت سرخرو ہوئی ہے۔
پی پی پی امیدوار کی کامیابی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی قیادت پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔
ضلع بدین کی عوام کو سلام اور پارٹی عہدیداران و کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

دادا محمد ہالیپوتہ کو تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔پیپلز پارٹی ایک عوامی تحریک ہے، جو جوش و جذبے کے ساتھ آگی بڑھتی رہے گی۔ عوام اور پیپلز پارٹی کے دشمنوں کا مقدر ناکامی کے سوا کچھ نہیں.

Shares: