اسلام آباد:عمران خان کے وزیرقانون فروغ نسیم مستعفیٰ،جنرل پرویز مشرف کا بطوروکیل کیس لڑیں گے ، اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قانون فروغ نسیم اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے ہیں۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے ان کااستعفیٰ منظور کرلیا ہے،
107 سالہ نانی کی 87 سالہ نواسی کو ٹافی دینے کی ویڈیو وائرل، لاکھوں دیکھ چکے،آپ بھی…
باغی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے یہ فیصلہ سابق جنرل پرویز مشرف کے کیس کو بطوروکیل لڑنے کی غرض سے کیا ہے، سابق وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نےاپنے استعفیٰ کے متعلق کہا کہ استعفی ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے،فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ وہ پرویز مشرف کی وکالت کریں گے بطور وزیر قانون وہ مشرف کا دفاع نہیں کرسکتے تھے۔
22- منزلہ عمارت 30-سیکنڈ میں زمیں بوس، ویڈیو وائرل ،2ہزارلوگوں نے نظارہ کیا
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فروغ نسیم کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فروغ نسیم کل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے وکیل کی حیثیت سے عدالت میں پیش ہوں گے۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فروغ نسیم کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔