ہم سپریم کورٹ کی معاونت کرنا چاہتے ہیں، فروغ نسیم

0
32

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کی معاونت کرنا چاہتے ہیں، نوٹی فکیشن سے تکنیکی خامیاں دور کرلیں ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ کی معاونت کرناچاہتےہیں، ججز اس معاملے پر قانون کی وضاحت کررہےہیں۔

پاکستان میں امریکی نظام : وہی ہوا جس کا ڈر تھا

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے مطابق خندہ پیشانی سےچیزیں دیکھی گئیں، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ججز کو قانون کی روشنی میں مکمل مطمئن کریں، انور منصور، شہزاد اکبر کے ساتھ بیٹھ کر تکنیکی خامیاں دور کرلی ہیں۔فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور کابینہ کے چند ارکان سےملاقات ہوئی،

ایرانی وزیرخارجہ افغان طالبان سے ملنے اچانک قطر کیوں پہنچے؟خبرنے تہلکہ مچادیا

ایک اور میٹنگ میں بھی کچھ لائرزکوبلا کر گفت وشنید کی گئی، اپوزیشن اورعدالتیں ہماری رہنمائی کردیں تاکہ مستقبل میں ایسےمسائل نہ ہوں۔اُن کا کہنا تھا کہ میڈیامیں کچھ جعلی خبریں چل رہی ہیں ان کوروکناچاہیے، ہم چاہتےہیں قانوناً معاملہ حل کیاجائے اور عدالت کا بھی یہ ہی مقصدہے۔

ائیرانڈیاکسی بھی وقت بندہوسکتی ہے،وزیرہوابازی حردیپ سنگھ کا راجیاسبھا میں اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ روز کابینہ اراکین کی بیٹھک میں بیرسٹر فروغ نسیم نے وزارتِ قانون کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور آج وہ آرمی چیف کے وکیل کی حیثیت سے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے تین رکنی بینچ کو دلائل بھی دیے۔

Leave a reply