بھارتی کانگریس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کرنے کی خبر آنے کے بعد مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔
مقبوضہ کشمیر،سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار
کانگریس نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ فاروق عبداللہ کو نہ تو حراست میں لیا گیا ہے اور نہ ہی گرفتار کیا گیا ہے۔ لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ وہ پی ایس اے کے تحت گرفتار ہیں۔ کانگریس نے سوال کیا کہ کیا وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا؟ کیا یہ خصوصی اختیارات کی خلاف ورزی نہیں ہے؟
یادرہے کہ فاروق عبداللہ کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا ،فاروق عبداللہ کو ابتدائی طور پر 12 دن کے لیے حراست میں لیا گیا ہے،ضرورت پیش آنے پر حراست کی مدت میں 3ماہ کی توسیع کی جاسکتی ہے۔