فاروق عبداللہ نظربند نہیں بلکہ ” فلاں “ جگہ موج مستی کر رہے ہیں، بھارتی وزیر داخلہ نے نیا دعویٰ کر دیا
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھارتی لوک سبھا میں کھڑے ہو کر دعویٰ کیا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ کو نہ تو حراست میں لیا گیا ہے اور نہ ہی انہیں نظربند کیا گیا ہے بلکہ وہ اپنی مرضی سے گھر میں رہ رہے ہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کل سے میڈیا میں یہ خبریں چل رہی ہیں کہ فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو نظربند کر دیا گیا ہے تاہم آج جب بعض ممبران اسمبلی نے سوال اٹھایا کہ فاروق عبداللہ اسمبلی میں نظر کیوں نہیں آ رہے کیا انہیں نظربند کیا گیا ہے تو ہندوستانی وزیر داخلہ نے صاف طور پر اس سے انکار کیا اور کہا کہ فاروق عبداللہ سے متعلق ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا،
بھارتی وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ فاروق عبداللہ کو گرفتار یا نظربند نہیں کیا گیا بلکہ ان کی طبیعت بھی مکمل طو رپر ٹھیک ہے بس وہ موج مستی میں اپنے گھر پر ہیں، امیت شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کوئی پارلیمنٹ نہیں آنا چاہتا تو ’کنپٹی پر بندوق رکھ کر‘ اسے نہیں لایا جا سکتا، بھارتی وزیر داخلہ کے اس بیان پر کشمیری لیڈر فاروق عبداللہ کا ابھی کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے،