فاروق ستار آج کل کیا کر رہے ، جان کر حیران اور ششدر رہ جائیں
فاروق ستار آج کل کیا کر رہے ، جان کر حیران اور ششدر رہ جائیں
باغی ٹی و ی : ایم کیو ایم کے اہم رہنمافاروق ستار اب آپ کو ایک الگ اور حیران کن روپ میں نظر آئیں گے ، ایک ویڈیو جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے ، اس میںدیکھا جاسکتا ہے .اپنے ایک ویڈیو پیغام میں فاروق ستار کرسی پر بیٹھے ہیں اور ہاتھ میں ساج اپیرینٹس برینڈ کا بینر اٹھا رکھا ہے . اور وہ کہ رہے ہیں کہ ساج اپیرینٹس کی طرف سے ایک بار پھر سیل لگ چکی ہے جہاں آپ کو ہر قسم کے ملبوسات جن میںپینٹ شرٹ وغیر ہر سائز میں مل سکتی ہیں . پہلے آئیے پہلے پائیے .
فاروق ستار ایڈورٹائزنگ کرتے ہوئے pic.twitter.com/5RwAMa6FzA
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) October 22, 2020
واضح رہے کہ ا ڈاکٹر فاروق ستار نے نواز شریف کے بیان پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف مسلم لیگ (ن) کےقائدمیاں نواز شریف کا بیانیہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور شرمناک ہے۔
اپنے بیان میں تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ آئین اور ریاست کے تمام اداروں کے وقار کا تحفظ ہی ملکی استحکام کی ضمانت ہے۔ نواز شریف کی افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پاکستان کی سلامتی پر سمجھوتا ہے.
بانئ متحدہ کے اقدام کے حوالے سے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ جب بانئ ایم کیو ایم کی طرف سے ایسا بیان آیا تو مجھ سمیت تمام اراکین ایم کیو ایم نے ملکی سلامتی کیلئے اسکی مذمت کرتے ہوئے لاتعلقی کا اظہار کیا جس پر اراکین مسلم لیگ ن نے اس وقت ہمارے اس فیصلے کو بے حد سراہا۔
انہوں نے کہا کہ لندن سے ن لیگ کے بانی کی طرف سے افواج پاکستان اور ملک کے خلاف بیان پر اراکین ن لیگ کی طرف سے کیا فیصلہ کیا جاتا ہے اسکا مجھے انتظار ہے۔اس طرح افواج پاکستان کے خلاف زہر فشانی سے قومی وقارمجروح ہوا ہے جبکہ ہم نے اپنے سابق قائد کی اس قسم کی گفتگوپر فوری فیصلہ کیا تھا۔