ایم کیو ایم بحالی تحریک کے فاروق ستار بھی نکل پڑے:مگرکس کی حمایت میں

کراچی:ایم کیو ایم بحالی تحریک کے فاروق ستار بھی نکل پڑے:مگرکس کی حمایت میں ،اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم بحالی تحریک کے فاروق ستار بھی اسٹیل ملز جبری برطرف ملازمین کے احتجاج میں پہنچ گئے ہیں

اس موقع پرکہا کہ مائیں بہنیں سات روز سے احتجاجی دھرنے میں بیٹھی ہیں مگر کوئی نہیں آیا شرم آنی چاہئے، اس موقع پر فاروق ستار نے قومی اداروں کی بحالی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کردیا

فاروق ستار نے اسٹیل ملز مافیا لینڈ مافیا اور ملک دشمن مافیا کی شدید مذمت کی ، اس موقع پر انہوں نےکہا کہ پاکستان اسٹیل ملز ہمارا فخر ہے
کراچی، اسٹیل ملز کے پانچ ہزار ملازمین کی نوکری کھاگئے، فاروق ستار

فاروق ستار نے کہاکہ ان حکمرانوں نے اسٹیل ملز ملازمین کی نوکری تعلیم روزگار چھین لیا، اگر اسٹیل ملز سندھ میں نہ ہوتی پنجاب میں ہوتی یہ شائد یہ حشر نہ ہوتا، اسٹیل ملز لگتے ہی سازشیں شروع ہوگئی

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز وفاقی ادارہ ہے اور سوئی سادرن بھی وفاقی ادارہ تھا دونوں بھائی اداروں کا مسئلہ تھا حل ہوجاتا مگر ماضی حکومت نے گیس بند کردی، رشیا نے 2012 میں اسٹیل ملز چلانے کی آفر دی تھی

ایم کیوایم رہنما فاروق ستار کہتے ہیں کہ چند لوگوں کی اسٹیل پر اجارہ داری قائم کی جارہی ہے، ملازمین حق مانگنے نکلنے ان پر ایف آئی آر کاٹ دی

Comments are closed.