ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ فرخ گوگی کیخلاف درج تمام مقدمات کی نئےسرے سے انکوائری کا آغاز کیا جائے گا-
باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے جیو سے گفتگومیں اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سہیل ظفرچٹھہ نے کہا ہے کہ فرخ گوگی کےخلاف درج تمام مقدمات کی نئےسرے سے انکوائری کا آغاز کردیاگیا،فرح گوگی نے اثر و رسوخ سےزرعی زمین سستےداموں فروخت کرائی تھی،ان کا کیس ایف آئی اے کو بھی بھجوایاجائےگا-
انہوں نے بتایا کہ شیخ رشید کے خلاف انکوائری کو بھی ری اوپن کر دیا گیا ہے شیخ رشید نے رنگ روڈ اسکینڈل میں سڑک کا رُخ اپنی زمین کی طرف کرایاتھا اور اس طرح اپنی زمین کی قیمت بڑھائی تھی۔
انہوں نےبتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کےدورمیں ہونے والےترقیاتی کاموں کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا پی ٹی آئی دورکےترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ بھی پنجاب بھر کے کمشنرز سےمانگ لیا گیا ہے،پنجاب بھر کی تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے اور دیکھاجا رہا ہے عثمان بزدار، پرویز الٰہی نے کتنی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو ریلیف دیا-
ظفر چٹھہ نے کہا کہ رنگ روڈ اسکینڈل کی فائل بھی دوبارہ انکوائری کیلئے اوپن کر دی گئی ہےپی ٹی آئی حکومت کے سینیئر افسران کو انکوائری میں ریکارڈ سمیت بُلا لیا گیاجو افسر اینٹی کرپشن سےتعاون نہیں کرتا اسے گرفتار کیا جائے گا انکوائریاں اور گرفتاریاں آئندہ ہفتے شروع کی جا سکتی ہیں، محمود الرشید، راجہ بشارت، مراد راس، یاسمین راشد اور دیگر وزرا کے محکموں کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مارچ کے پہلے ہفتے سے کرپشن میں ملوث افسران اور سابق وزرا کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔








