انڈین میوزک ادارے ٹی سیریز نےفلم "جوائے لینڈ” کا گانا چوری کر لیا

0
63

کراچی: انڈین میوزک ادارے ٹی سیریز نے پاکستا نی فلم ” جوائے لینڈ” کا گانا چوری کیا ہے۔

باغی ٹی وی: موسیقار فراست انیس نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں جوائے لینڈ کے گانے ’بیبا‘ اور ٹی سیریز کے گانے کے کچھ حصوں کا موازنہ کیا گیا ہے-

انہوں نے کہا کہ یہ کتنی شرمندگی کی بات ہے کہ ٹی سیریز ہمارے کام کو چوری کررہا ہے اور وہ بھی صرف اس لئے کی یہ گانا دنیا بھر میں ٹرینڈ پر ہے۔

موسیقار نے کہا کہ میں اور میرے بھائیوں نے اس گانے کو جہاں تک پہنچانے کے لیے دن رات کام کیا براہ کرم کچھ شرم کریں اور پاکستان کے ایک عمدہ گانے کو برباد نہیں کرنا چاہئے، اگر آپ گانا دوبارہ پیش کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اصل چیزوں کے ساتھ کرنا چاہیے تھا-

فراست انیس کے مطابق انہیں انڈین مداحوں کی طرف سے مکمل حمایت اور مدد ملی ہے اور وہ اس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ اس سستی کاپی کے کمنٹ سیکشن پر بھی ہمارا ساتھ دیں۔ سرحد پار سننے والوں کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا-

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے ای میل کے ذریعے ٹی سیریز سے رابطہ کیا ہے لیکن ان کی طرف سے ابھی تک ہمیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

Leave a reply