مزید دیکھیں

مقبول

برطانیہ میں کوکین اسمگل کرنے والے کو 10 سال قید کی سزا

برطانوی ایئرپورٹ پر ایک 35 سالہ شخص کو برطانوی...

کوئی حکومت پانچ سال میں اتنے گھر نہیں بنا سکی جتنے 5 ماہ میں بن چکے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے”اپنی چھت، اپنا...

سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

کراچی: پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں فی...

اوکاڑہ: اوور پارکنگ فیس پر ٹیکسی ڈرائیوروں کا احتجاج

اوکاڑہ ( باغی ٹی وی، نامہ نگارملک ظفر) ...

فروٹ کھانے پر سوتیلے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے والا باپ گرفتار

فروٹ کھانے پر سوتیلے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے والا باپ گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سوتیلے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سنگدل باپ کوگرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا

سنگدل شخص نے فروٹ کھانے پر سوتیلے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا،ملزم نے پلاسٹک کے پائپ سے بچے پر تشدد کیا،پولیس کے مطابق بچے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او محمد احسن یونس کی پالیسی اور ہدایات کے مطابق تھانہ بنی میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے بچے پر تشدد کرنے والے شخص محمد نوید کو گرفتار کرلیا،

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے بچے کے میڈیکل سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں، سی پی او کا کہنا ہے کہ پھول سے بچے شفقت اور توجہ کے حقدار ہیں، بچوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan